پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کی سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کی گئی، جہاں وہ گزشتہ کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد اب سعدیہ اقبال ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کے مرحلے سے گزریں گی، جس کے دوران ان کی فٹنس اور گھٹنے کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی وہ دوبارہ کرکٹ ایکشن میں واپس آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کو مکمل طور پر ایکشن میں واپس آنے میں تقریباً 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ قومی ویمن ٹیم کی اہم اسپنر سعدیہ اقبال کی واپسی کا انحصار ری ہیب کے دوران ان کی صحت اور فٹنس میں بہتری پر ہوگا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button