بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو بھارتی ریاست راجستھان سے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے انہیں ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں سے دو کا تعلق ہریانہ اور ایک کا بہار سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ان کے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے روابط ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا جب ٹائیگر شروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہو رہے تھے۔ اداکار اس واقعے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button