ایران حوثیوں کو سعودیہ پر حملوں کیلئے اہداف کی نشاندہی اور انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے، امریکی اخبارکا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی، خفیہ معلومات، تربیت اور جنگی حکمت عملی سے متعلق معاونت فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرون، میزائل، ریڈار اور دیگر ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے افسران کی حوثی جنگجوؤں کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی معاونت نے حوثیوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ایران اور حوثیوں کے تعلقات مشترکہ تزویراتی مفادات پر مبنی ہیں، تاہم حوثی تنظیم اپنے فیصلے خود کرنے اور اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حوثی میزائلوں اور ڈرونز کے بعض پرزے چین سے حاصل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متعلقہ فریق درخواست کریں تو تہران یمن تنازع کے پُرامن حل کے لیے ثالثی میں مدد دینے کو تیار ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button