سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر نجران میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی اتحادی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ہیلی کاپٹر نجران کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ ابتدائی بیان میں حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے مطابق ریاض اور مشرقی صوبے میں تین ڈرونز کو تباہ کیا گیا، جبکہ خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button