کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

ریاضی کی پہیلی: آخری تکون میں کون سا نمبر آئے گا؟

کیا آپ ریاضی کے معمے حل کرنے کا شوق رکھتے ہیں؟ تو یہ پہیلی آپ کی ذہنی آزمائش کے لیے دلچسپ ثابت ہوگی۔

تصویر میں موجود تکونوں میں مختلف نمبرز دیے گئے ہیں، جبکہ آخری تکون کے درمیان میں سوالیہ نشان ہے۔ آپ نے بتانا ہے کہ یہاں کون سا نمبر آئے گا؟

اس کا فارمولا بہت آسان ہے۔ پہلی تکون میں اوپر موجود نمبر 6 میں سے نیچے بائیں جانب کا نمبر 2 نکالا گیا، تو 4 بچا، پھر اسے نیچے دائیں جانب موجود 2 سے ضرب دی گئی، جس کا جواب 8 بنتا ہے۔

اسی فارمولے کو آخری تکون پر لاگو کریں:

6 – 5 = 1
1 × 3 = 3

لہٰذا سوالیہ نشان کی جگہ 3 آئے گا۔

درست جواب: 3

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button