دیپیکا پڈوکون نے اپنی دوسری بیٹی کا نام بتادیا، تصویر بھی شیئر کردی

بالی وڈ کی معروف اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ جوڑے نے مذہبی تہوار کے موقع پر انسٹاگرام پر فیملی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بیٹی کا نام ’’دیوی پڈوکون سنگھ‘‘ بتایا۔

تصویر میں دیپیکا اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے نظر آئیں، جبکہ خاندان کے تمام افراد نے سنہری رنگ کے لباس پہن رکھے تھے۔ پوسٹ کے بعد بالی وڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ جوڑے کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے، جبکہ دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button