رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا

بھارت: ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں نوڈلز کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے جمعہ کی رات نوڈلز کھائے تھے، جس کے بعد پانچوں افراد کی موت ہوگئی۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے فوڈ سیفٹی افسر او پی سنگھ نے بتایا کہ ٹیم نے خاندان کی جانب سے استعمال کی گئی کھانے پینے کی اشیا کے پیکٹوں کا معائنہ کیا، تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

فوڈ سیفٹی افسر کے مطابق بعض پیکٹوں پر ایکسپائری تاریخ بھی درج نہیں تھی۔ کھانے میں کوئی مشکوک چیز نہ ملنے کے بعد زہر دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button