سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سینئر صحافی سردار شوکت محمود خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سینئر صحافی سردار شوکت محمود خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

​ماں کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے، راجہ فاروق حیدر کا سردار شوکت محمود خان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

​اسلام آباد
: آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، روزنامہ اسلام آباد ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی سردار شوکت محمود خان سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔
​اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے مرحومہ کی مغفرت، ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماں کی جدائی ایک ایسا ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ گود سے لے کر قبر تک ماں کی عظمت، اولاد کے لیے شفقت اور بے پناہ محبت کا کوئی نعم البدل دنیا کے کسی دوسرے رشتے میں موجود نہیں ہے۔
​فاتحہ خوانی کے موقع پر راجہ رمیض ممتاز اور راجہ عابد اشرف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کیا۔
​
​

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button