بھارت میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع تہری گڑھوال میں گُلر بازار کے قریب پیش آیا، جہاں 30 سے 35 مسافروں کو لے کر ہریدوار سے چمولی جانے والی بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے کھائی میں جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button