پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ نہ بناسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مرد کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، معاہدوں کی مدت 30 جون 2027 تک مقرر کی گئی ہے۔ اعلان کردہ فہرست کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں حسن نواز، نسیم شاہ، شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ مستقبل کے قومی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔



