27 ستمبر لانگ مارچ کی کال برقرار رکھی جائے محمود خان اچکزئی کی سہیل آفریدی سےگفتگو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات لیں، سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشورہ ہے کہ لانگ مارچ ملتوی کیاجائے۔
ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی سے کہا کہ 27 ستمبر لانگ مارچ کال برقرار رکھی جائے، 27 ستمبر کے لائحہ عمل سے متعلق مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔


