پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ لانگ مارچ، راستے کی رکاوٹوں اور بالخصوص موٹروے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض ارکان نے تجویز دی کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، اس لیے فی الحال مارچ ملتوی کیا جائے تاکہ مشترکہ احتجاج کی صورت میں زیادہ سیاسی اثر پیدا ہو۔

اجلاس میں 4 اکتوبر کو صوابی روانگی اور 5 اکتوبر کو صوابی سے اسلام آباد جانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، تاہم باضابطہ اعلان سے قبل محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دونوں رہنماؤں سے خود رابطہ کریں گے، جس کے بعد مارچ ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور فنڈز کی کمی بھی مارچ کی راہ میں ایک رکاوٹ بن رہی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button