ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

روزمرہ کی چند عادات ڈپریشن کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں، ماہرین
ماہرین کے مطابق روزمرہ زندگی کی بعض عادات ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اور ڈپریشن کی علامات یا خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال، بہت زیادہ تنہائی، موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز کا حد سے زیادہ استعمال، منفی سوچ رکھنے والے افراد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا اور رات گئے تک جاگنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا زیادہ وقت بیٹھے رہنے کے بجائے جسمانی طور پر متحرک رہنا، متوازن غذا لینا، مناسب نیند اور اہل خانہ و دوستوں کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر ڈپریشن کی علامات مسلسل برقرار رہیں تو مناسب رہنمائی اور علاج کے لیے ڈاکٹر یا ذہنی صحت کے ماہر سے مشورہ کرنا



