روزمرہ کے کاموں کو کرنے میں مشکلات کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

روزمرہ کے کام کرنے میں مشکل صحت کے مسائل اور موت کے بڑھتے خطرے کی علامت ہوسکتی ہے، تحقیق

جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ روزمرہ کے معمول کے کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد میں موت کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

یونسی یونیورسٹی کی تحقیق میں 45 سال یا اس سے زائد عمر کے 6 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں کھانا تیار کرنا، کپڑوں کی دیکھ بھال، ٹرانسپورٹ استعمال کرنا، پیسوں کا انتظام اور ادویات لینا جیسے روزمرہ کام شامل تھے۔

محققین کے مطابق جن افراد کو وقت کے ساتھ ان کاموں میں مشکلات پیش آئیں، ان میں دیگر عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد موت کا خطرہ تقریباً دوگنا زیادہ پایا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی کمزوری، مختلف بیماریوں یا ڈپریشن کی علامات کے باعث روزمرہ کے کام مشکل ہوسکتے ہیں، تاہم تحقیق سے براہِ راست وجہ ثابت نہیں ہوئی اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button