سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار
سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام کے مطابق آپریشن تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر مظفر عرف خالد کے گروپ سے تھا۔
حکام کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جبکہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔



