انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد: ملک بھر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 52 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 45 لاکھ سے زائد افراد نے تنخواہ دار طبقے کے علاوہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک 1,473 تاجروں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں، جن میں 137 نئے اور 1,336 پہلے سے موجود تاجر شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2,875 دکانداروں نے اس ٹیکس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے۔



