چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مظاہرے میں شرکت، عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنےکا حکم

احتجاج میں شرکت پر بالی وڈ اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس
ممبئی: بالی وڈ اداکار عمران خان کو بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شرکت پر 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان، جو عامر خان کے بھانجے ہیں، نے احتجاج کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد ممبئی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق عمران خان بھارتی شہری نہیں بلکہ امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ موجود ہے۔ پولیس نے احتجاج میں شرکت پر امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



