آزاد کشمیر حکومت کا گریڈ 16 سے 22 کے ملازمین کیلئے اہم فیصلہ

آزاد کشمیر میں گریڈ 16 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے فلاحی گرانٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق نئے قواعد کے تحت جریدہ ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 2 فیصد ماہانہ فلاحی فنڈ میں جمع کرائیں گے، تاہم ماہانہ چندہ 2 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔ حکومت کے مطابق نئے قواعد کا مقصد سرکاری ملازمین کے لیے فلاحی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔



