خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

**بھارت: معروف یوٹیوبر کے گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے چوری**

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کنیاکماری میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے، ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات ناگرکوئل کے علاقے وی آئی پی گارڈن میں اس وقت پیش آئی جب مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور بچے کے ہمراہ خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً 81 تولہ سونا، ہیرے کے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوروں نے مدھومیتا کی سوشل میڈیا ویڈیوز سے گھر کی لوکیشن اور دیگر معلومات حاصل کیں۔ متاثرہ جوڑا اپنی جیولری اور نقدی کے ہمراہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button