عمر قید کے قیدی کو شادی کیلئے 12 گھنٹے کی پیرول شادی کے فوراً بعد دوبارہ جیل پہنچا دیا گیا

بھارت: عمر قید کے قیدی کو شادی کے لیے 12 گھنٹے کی پیرول مل گئی

بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مین پال ڈھلہ کو اپنی کمبوڈیائی پارٹنر سے شادی کے لیے 12 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق مین پال ڈھلہ کو صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک حصار جیل سے باہر رہنے کی اجازت ملی، جبکہ شادی کی تقریب جیل کے قریب ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

شادی کی تقریب کے دوران قیدی سخت پولیس نگرانی میں رہا اور تقریب مکمل ہوتے ہی اسے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مین پال ڈھلہ کو مجموعی طور پر 22 مقدمات کا سامنا ہے، جن میں قتل کے الزامات بھی شامل ہیں، جبکہ وہ متعدد مقدمات میں سزا یافتہ ہو کر عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسے اس سے پہلے بھی پیرول دی گئی تھی، تاہم 2018 میں وہ مبینہ طور پر پیرول کی مدت ختم ہونے سے قبل فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں مبینہ طور پر جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے بھارت سے کمبوڈیا پہنچ گیا اور کئی سال وہاں رہا۔

انٹرپول ریڈ نوٹس کے بعد اسے کمبوڈیا سے بھارت واپس لایا گیا اور دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اب اسے شادی کے لیے صرف 12 گھنٹے کی پیرو

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button