تاریخی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیجانب سے پی سی بی کے حوالے کر دیا گیا

حیدرآباد کا تاریخی نیاز اسٹیڈیم 20 سال کے لیے پی سی بی کے حوالے
حیدرآباد: حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے تاریخی نیاز اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کر دیا۔
نیاز اسٹیڈیم میں ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
میئر حیدرآباد کے مطابق نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کے لیے پی سی بی کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اسٹیڈیم میں پہلے پی ایس ایل کے میچ کا انعقاد کیا جائے۔
حیدرآباد کے کرکٹ لورز اور کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے حیدرآباد سمیت سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ مزید سامنے آئے گا۔



