ویڈیو: بھارت میں ہانیہ عامر کے مداح رکشہ ڈرائیور نے اداکارہ کی تصویر رکشے پر لگالی

بھارت میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک مداح رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر اپنے رکشے کے پچھلے حصے پر لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی رکشہ ڈرائیور ہانیہ عامر کی تصویر رکشے پر چسپاں کر رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور سرحد پار بھی پاکستانی اداکارہ کی مقبولیت کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔ اس ویڈیو کو بھی ان کی مقبولیت کی ایک دلچسپ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button