راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی پہلی اننگز جاری

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے، دوسرے روز کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم دن کے آغاز میں ہی پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا اور اعظم اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 رنز کے مجموعے پر گری، جب سعود شکیل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ چھٹی وکٹ 193 رنز پر گری اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ یوں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔



