کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینےکا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

بلاول بھٹو کی تقریر پر خواجہ آصف کا سخت ردعمل، پوچھا کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں؟

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ان کے ہاتھ صاف ہیں اور کیا انہیں دوسروں کو لیکچر دینے یا دھمکی دینے کا حق حاصل ہے؟

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی نظام اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہوسکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو۔ سیاست دانوں کا احتساب کوئی نئی بات نہیں اور کوئی بھی سیاست دان احتساب سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم ری سیٹ کے معاملے پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے، تاہم عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ پارلیمان کے ساتھ عوامی رائے بھی شامل ہو تو یہ نظام کی قانونی و اخلاقی حیثیت کے لیے بہترین صورت ہوگی۔

خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں 18 سالہ حکمرانی اور 2022ء سے وفاقی حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شراکت داری پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی میں عوام کی شراکت کو حقیقت بنایا جائے، کیونکہ حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے، کسی کی میراث نہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button