صفدر بخاری کے صاحبزادے سید صبیح الحسن بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک علامہ ساجد علی نقوی نے نکاح پڑھایا، اہم شخصیات کی شرکت

چیف ایڈیٹر روزنامہ "ترجمان ٹائمز” صفدر بخاری کے صاحبزادے سید صبیح الحسن بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
تقریبِ نکاح میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی، معروف صحافی مظہر برلاس سمیت مذہبی، عسکری، انتظامی، صحافتی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
معروف صحافی و چیف ایڈیٹر "ترجمان ٹائمز” صفدر بخاری کے فرزندِ ارجمند سید صبیح الحسن بخاری کی تقریبِ نکاح گزشتہ روز نہایت پروقار اور بابرکت ماحول میں انجام پائی۔ سید صبیح الحسن بخاری کا نکاح صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر سید صادق نقوی کی صاحبزادی کے ساتھ طے پایا۔
تقریبِ نکاح کی سعادت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حاصل کی، جنہوں نے نکاح پڑھایا اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
اس پُر مسرت تقریب میں ملک کی ممتاز مذہبی، سیاسی، عسکری، انتظامی اور صحافتی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء میں جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی، معروف صحافی و اینکر پرسن مظہر برلاس، ریٹائرڈ پرنسپل سید صابر حسین شاہ، بریگیڈیئر نذیر، کرنل شبیر حسین شاہ، میجر سید ثقلین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی یو (FIU) اے ڈی بھٹی، ریٹائرڈ ایس ڈی او سید مقصود شیرازی، تحصیلدار محمود شیرازی، سید ابرار الحسن ایڈووکیٹ، مظہر بخاری اور سید انصر بخاری نے شرکت کی ۔
علاوہ ازیں تقریب میں علمائے کرام، مشائخ عظام، وکلاء برادری، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور صفدر بخاری اور سید صادق نقوی کو اس بابرکت رشتے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے جوڑے کی خوشحال زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button