ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے اسکواش کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی چی ہی لیونگ کو تین ایک سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

پاکستانی کھلاڑی نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ سات، گیارہ چھ، تین گیارہ اور گیارہ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

نور زمان نے ابتدائی دونوں گیمز جیت کر میچ پر گرفت مضبوط کی، تاہم ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے تیسرا گیم اپنے نام کیا۔ نور زمان نے چوتھے گیم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ تین ایک سے جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان نے بھی اسکواش کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

عشب عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی ویر چوٹرانی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یوں ایشین گیمز 2026 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے نور زمان اور عشب عرفان کی پیش قدمی جاری ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button