وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور رواں سال کے اوائل میں ان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے اور امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اسماعیلی برادری کی دیرینہ خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اے کے ڈی این سے وابستہ اداروں کی مالیاتی شمولیت اور سیاحت کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم کے پرتپاک جذبات پر شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button