پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے تمام شواہد کے باوجود دہشتگرد گروہوں کی مبینہ سرپرستی سے انکار کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوششیں بھی برقرار ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشتگردوں کی نام، پتے اور خاندانی تفصیلات سمیت شناخت کی جاچکی ہے، جبکہ غیر شناخت شدہ اور فعال دہشتگرد اس تعداد میں شامل نہیں ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک افغان دہشتگردوں کے جنازے ان کے آبائی علاقوں میں ہوئے اور طالبان حکام کے بعض عہدیدار بھی ان میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے گروہوں میں 70 ف


