یوٹیوب پر اب برسوں پہلے دیکھی جانے والی ویڈیو کو تلاش کرنا بہت آسان ہوگیا

یوٹیوب کا نیا اے آئی فیچر متعارف، مبہم الفاظ سے بھی پرانی ویڈیوز تلاش کرنا آسان

یوٹیوب نے ویڈیوز کی تلاش کو مزید آسان بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مبہم الفاظ، سوالات یا کسی موضوع کے بارے میں عمومی معلومات کی مدد سے بھی مطلوبہ ویڈیوز تلاش کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق Ask YouTube نامی یہ فیچر اب موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ڈیسک ٹاپ صارفین کو دستیاب تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ویڈیو تلاش کرنے کے لیے بالکل درست کی ورڈز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین برسوں پہلے دیکھی گئی ایسی ویڈیوز بھی تلاش کرنے کی کوشش کر سکیں گے جن کا عنوان یا دیگر تفصیلات انہیں یاد نہ ہوں۔ صارف یوٹیوب کے سرچ بار میں اپنا سوال یا جملہ لکھ سکتا ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم متعلقہ مواد تلاش کرے گا۔

اگر تلاش کے نتائج توقع کے مطابق نہ ہوں تو صارف مزید سوالات یا ہدایات دے کر نتائج کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس فیچر میں آواز کے ذریعے کمانڈ دینے کی سہولت بھی شامل ہے، جس سے ٹائپنگ کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔

اگرچہ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ نظام ہر بار سو فیصد درست نتائج کی ضمانت نہیں دیتا، تاہم اس سے ویڈیوز کی تلاش پہلے سے زیادہ آسان ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button