ترقیاتی اداره مظفر آباد کے پینشنرز 8 ماہ سے پینشن سے محروم گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت

مظفرآباد میں ترقیاتی ادارے کے پنشنرز گزشتہ 8 ماہ سے پنشن نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے مطابق گھریلو اخراجات، علاج معالجے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے فنڈز کے اجرا کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر سے رابطہ کیا ہے، تاہم حکومت کو 5 ارب روپے سے زائد کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔
پنشنرز کے اہلِ خانہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ واجب الادا پنشن کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب بشارت جگوال، ظاہر قریشی، فاروق بیگ، کاشف اعوان، ہارون قریشی اور بلال احمد سمیت مختلف سماجی و سیاسی حلقوں نے بھی پنشنرز کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جلد ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


