چوتھے جائزہ مذاکرات: آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان

آئی ایم ایف مشن کی اسٹیٹ بینک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار

آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کے چوتھے جائزہ مذاکرات کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک حکام کی معاشی کارکردگی پر دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن گزشتہ تین روز سے کراچی میں موجود تھا، جہاں اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔ مشن اب باقاعدہ مذاکرات کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ پیر سے معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوں گے۔

سندھ حکومت نے آئی ایم ایف مشن کو وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق 30 جون تک سندھ کی ٹیکس آمدنی 593 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی 80 ارب روپے سے زائد رہی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک حکام نے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج سمیت مختلف معاشی امور پر بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button