ڈڈیال میں ٹریفک حادثہ، نیزہ باز کلب کا قیمتی گھوڑا جاں بحق ایک شخص شدید زخمی

ڈڈیال میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، نیزہ باز کلب کا قیمتی گھوڑا جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی
ڈڈیال: مقام سورکھی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں فخرِ اللہ رکھا نیزہ باز کلب آف کجلانی کا قیمتی گھوڑا جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
حادثے پر چیئرمین ملک نیزہ باز کلب ڈڈیال، ملک فرخان فیاض نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان اور کلب کے مالکان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی شخص کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمی شخص کو جلد صحت یاب کرے اور متاثرہ خاندان و کلب کے اراکین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔



