وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

ارکان اسمبلی کا پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، بابر سلیم سواتی کا محسن نقوی کو جواب
پشاور میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ طویل عرصے سے پارلیمانی روایات اور قوانین کا حصہ ہے۔
بابر سلیم سواتی نے کہا کہ فوجداری الزام میں کسی رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی پیشگی اجازت کا مقصد مقننہ کی آزادی کا تحفظ اور منتخب نمائندوں کو دباؤ سے بچانا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمانی استحقاق کسی رکن اسمبلی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتا۔ ہر رکن کو تفتیش، مقدمے اور عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ اسپیکر کا کردار صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ گرفتاری سیاسی انتقام یا اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ کے لیے نہ ہو۔
اسپیکر نے محسن نقوی کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا منتخب ارکان یا سیاسی قیادت کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے مارنا جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اتفاق رائے سے قانون سازی کو بھی قانون ہی سمجھا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی اجازت لینے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی قتل کردے تو کیا پولیس گرفتاری سے پہلے بھی اسپیکر کی اجازت



