امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، آصف مرچنٹکو 330 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو ساڑھے 27 سال قید

واشنگٹن: امریکا کی وفاقی عدالت نے امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ، یعنی تقریباً ساڑھے 27 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 سالہ آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا بھیجا گیا تھا، تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر عائد الزامات مسترد کیے تھے۔

آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کے الزامات تھے۔ انہیں 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر ایک امریکی ہٹ مین کو ادائیگی کے لیے پاکستان سے 5 ہزار ڈالر منگوائے تھے۔

آصف مرچنٹ کا تعلق کراچی سے ہے۔ پاکستانی سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ان کا پاکستان میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔ امریکا نے بھی پاکستان سے ان کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button